پاکستان تحریک انصاف سپین کے سابق صدر عبدالراوف بھٹی نے چوہدری ناصر محمود کو سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سپین کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد پیش
سپین(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف سپین کے سابق صدر عبدالراوف بھٹی نے چوہدری ناصر محمود کو سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سپین کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد اصغر بھٹی قابل تعریف ہیں کہ وہ ذاتی مصروفیت پر وقت نہ دے پانے پر عین جمہوری طریقے سے اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے اور اپنے نئے ساتھی کو موقع دیا تا کہ پارٹی معاملات احسن طریقے سے چلتے رہیں انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ الیکٹڈ باڈی سمیت دوسرے تمام عہدیداران پارٹی کے لئے محنت کر رہے ہیں جو قابل فخر ہے اور میں اپنے ان تمام ساتھیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوں اور میری جہاں ضرورت ہو میں پارٹی کے لئے اپنی خدمات پیش کرتا رہوں گا-