ظہیر احمد ونرنوئےسٹڈ آسٹریا کے والد محترم اور والدہ محترمہ دونوں قضائے الہی سے وفات پا گئے تھے۔ انا لله وإنا إليه راجعون.
ویانا(اکرم باجوہ) ظہیر احمد ونرنوئےسٹڈ آسٹریا میں مقیم جن کا پاکستان میں گوجرانوالہ سے تعلق ہے گذشتہ دنوں باری باری ان کے والد محترم اور والدہ محترمہ دونوں قضائے الہی سے وفات پا گئے تھے۔ انا لله وإنا إليه راجعون.
ظہیر احمد کے والدین کی روح کے ایصال ثواب کے لئے إدارة المصطفى سنٹر ویانا میں 10 فروری بروز ہفتہ بعد از نماز عصر قرآن خوانی کا انعقاد ظہیر احمد کی جانب سے کیا گیا قرآن خوانی کے بعد ختم شریف اور اجتماعی دعائیہ کلمات کے بعد درودو اسلام پیش کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی