پاکستان تحریک انصاف سپین کے صدر محمد شہباز ملک 11 فروری بروز اتوارکو کارکنان و ممبران سے رابطہ مہم کے سلسلے میں منعدہ میٹنگ میں شرکت کریں گے-
بارسلونا(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف سپین کے صدر محمد شہباز ملک مورخہ 11 فروری بروز اتوار سپین کے مشرق میں واقع صوبہ آراگون کے شہر تیروویل جو بارسلونا سے تقریبا 450 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے میں کارکنان و ممبران سے رابطہ مہم کے سلسلے میں منعدہ میٹنگ میں شرکت کریں گے- رابطہ مہم کا بنیادی مقصد 2018 میں ہونے والے پاکستان کے جنرل الیکشن کے علاوہ سپین کے زیادہ سے زیادہ شہروں میں عمران خان اور پارٹی کا پیغام پہنچانا ہے-