محمد گوہر اقبال شاہ بخاری نے چوہدری ناصر محمود کو سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سپین کی ذمہ داریاں ملنے پر دلی مبارکباد
بارسلونا(بیورورپورٹ )پاکستان تحریک انصاف سپین کے نائب صدر محمد گوہر اقبال شاہ بخاری نے چوہدری ناصر محمود کو سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سپین کی ذمہ داریاں ملنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری ناصر محمود کی پارٹی کے ساتھ وفاداری پر کبھی کوئی دو رائے نہیں رہی ہے وہ پارٹی کے ساتھ انتہائی مخلص ہونے کے ساتھ ساتھ سپین میں عرصہ دراز سے پارٹی کے لئے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں جس کا تمام عہدیداران اور ممبران اعتراف کرتے ہیں-ہم امید کرتے ہیں کہ وہ سیکریٹری جنرل کی اہم ذمہ داری انتہائی احسن طریقے سے نبھائیں گئے-