مسلم لیگ (ن) کے کارکنانوں افسوس آپ پر.سید شاہ خسرو جان
سعودی عرب(نمائندہ خصوصی)سید شاہ خسرو جان نے کہا ہے کہ آج سوشل میڈیا پر 1000 سے زیادہ مسلم لیگی کارکنوں نے ایک فحش ویڈیو شئیر کی ہوئی ہے. جس میں 2 لڑکے آپس میں غیر اخلاقی حرکت کررہے ہیں. جو کہ یہ دونوں لڑکے فحش فلمیں بنانے والے (porn stars) ہیں. یہی ان کا پیشہ ہے. جیسے کہ ہالی ووڈ، بالی ووڈ اور لالی ووڈ کے دوسرے فلمیں بنتے ہیں. عین اسی طرح دنیا بھر میں فحش فلمیں بنانے کا کاروبار بھی عروج پر ہے. اور اسی پیشے سے کروڑوں لوگ وابستہ ہیں. لیکن آج مسلم لیگ (ن) والے جو خود کو شریف اور صحیح مسلمان سمجھتے ہیں. ہزاروں مسلم لیگیوں نے ایک فحش ویڈیو شئیر کی ہے اور اس کے اوپر لکھا ہے کہ یہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان صاحب کا بیٹا ہے. جو فحش فلمیں بناتا ہے اور ہم جنس پرستی کے پیشے سے وابستہ ہے. حالانکہ ایسا بالکل بھی نہیں. یہ لڑکا عمران خان صاحب کا بیٹا بالکل بھی نہیں. بلکہ فحش فلمیں بنانے والا سٹار ہے. اور یہی ان کا پیشہ ہے. ان کا شکل تھوڑا بہت ضرور ملتا جلتا ہے. لیکن یہ بالکل بھی عمران خان کا بیٹا نہیں. اتنے بڑے ویڈیو شئیر کرنے اور پھیلانے سے پہلے ایک بار بھی نہیں سوچا. کہ اس کا پہلے تحقیق کیا جائے. کہ حقیقت کیا ہے. اس کو اتنا معمولی خبر سمجھ کر شئیر کیا. اختلاف کیوجہ سے آج مسلم لیگی کارکن اس حد تک گئے کہ فحش فلمیں بنانے والے کو عمران خان کا بیٹا بنا دیا. انتہائی افسوس کیساتھ کہتا ہوں. کہ خدارا مسلم لیگیوں اپنے قائد کے طرح بنو. نوازشریف صاحب تو کسی کی گالی کا جواب بھی نہیں دیتے. یہ آپ لوگوں نے کیا کیا. آپ لوگوں نے تو اپنے قائد کے سر کو شرم سے جھکا دیا. آپ نے تو آج نظریہ پاکستان اور نظریہ اسلام کو دفن کیا. میرا دل خون کی آنسو رو رہا ہے. میں بحیثیت مسلم لیگی کارکن آج انتہائی شرمندہ ہوں. اور اللہ کے ہاں سربسجود معافی مانگتا ہو. خدارا اس ویڈیو کو فورا ڈیلیٹ کرے. اور اللہ سے معافی مانگے. میں جتنا عمران خان کا خلاف ہوں. شائد کوئی پاکستانی یا کوئی انسان ان کا اتنا خلاف ہو. لیکن میرا اختلاف عمران خان سے نہیں بلکہ ان کی سیاست سے ہے. خدارا ایسا کام نا کرے. اس سے ہماری قومی بدنامی ہوجاتی ہے. سیاست میں اختلاف سیاست تک رکھیں نا کہ ذاتیات تک. آپ لوگوں نے آج سارے حدیں پار کئے ہیں. میں مسلم لیگی کارکنوں کے اس غلط فعل اور اس غلیظ سیاسی حرکت پر تمام تحریکی انصاف کے کارکنوں سے بشمول تمام پاکستانیوں سے معافی مانگتا ہوں. اور اس حرکت کا شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں. ہمارے لیڈران اس عمل کو بالکل بھی پسند نہیں کرتے. بلکہ ہمارے تمام لیڈران اس کے اوپر مذمتی بیان بھی جاری کرینگے. مسلم لیگیوں خدا کا واسطہ آئندہ ایسا کبھی بھی مت کرنا.