بارسلونا کے نواحی ضلع اوہسپیتالیت میں اوہسپیتالیت فورم اور دیگر سماجی تنظیمات کے زیر اہتمام بین المذاہب ہم آہنگی کا پروگرام
بارسلونا(نمائندہ خصوصی )بارسلونا کے نواحی ضلع اوہسپیتالیت میں بین المذاہب ہم آہنگی کا پروگرام ہوا جسے اوہسپیتالیت فورم اور دیگر سماجی تنظیمات نے آرگنائز کیا۔
پروگرام میں سکھ ،مسلمان، عیسائی،یہودی،بدھا،ہندو ازم اور دیگر مذاہب کے افراد نے شرکت، اس موقع پر مسلمان،سکھ، یہودی اور عیسائی نمائندوں نے بین المذاہب ہم آہنگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرہ کی ترقی اور امن صرف اسی صورت ممکن ہو سکتا ہے، جب ہم آپس میں بھائی چارے کی فضا کو پروان چڑھائیں گے، دنیا کا کوئی مذہب ایسا نہیں ہے جو امن کی بات نہ کرتا ہوں ، جو انسانیت کی بات نہ کرتا ہوں۔ اگر تمام مذاہب امن اور انسانیت کی فلاح کی بات کرتے ہیں تو ہمیں آپس میں مل جل کر رہنا اور اپنے اپنے مذہبی عقیدے کے مطابق اپنی عبادات کرتے ہوئے مثالی معاشرہ کے قیام میں اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔ اوہسپیتالیت فورم کی جانب سے تمام مذاہب کا تعارف قد آور بینر کے ذریعے کرایا گیا ۔اسلام کے تعارفی بینر پر قرآنی آیات،ترک اور عرب باشندوں کی تصاویر کے علاوہ عالم اسلام کے عظیم شاعر علامہ محمد اقبال کی فوٹو بھی شائع کی گئی ۔اس کے علاوہ دیگر مذاہب کے بانی پیشواوں،اور مذہبی علامتوں کی تصاویر شائع کی گئی۔