عنقریب کرپٹ حکمرانوں سے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا۔ الحاج ملک رحیم آفریدی صوبائی رہنما تحریک انصاف
جرمن(چیف اکرام الدین سے) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما الحاج ملک رحیم آفریدی نے کہا کہ ملکی ترقی اور قوم کی خوشحالی کا وقت آگیا ہے کئی سالوں سے اقتدار کی باریاں لینے والے کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کیا جائے گا.انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کا منشور گھر گھر پہنچا رہے ہیں عنقریب ان کرپٹ حکمرانوں سے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا عوام باشعور ہو چکے ہیں اور ان بار بار اقتدار کے ہوس کے پوچاریوں سے جلد چھٹکارا ملے گا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما الحاج ملک رحیم آفریدی نے یورپی انٹرنیشنل میڈیا جرمن کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف بھرپور کامیابی سے ہمکنار ہوگی اور عوام ووٹ کی طاقت سے چیئرمین عمران خان کو وزیر اعظم بنائیں گے۔