مسئلہ کشمیر کا فوری حل ناگزیر ہے ملک بھر کی عوام کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔عمران خان
جرمن(چیف اکرام الدین سے)اردو گلوبل نیٹ ورک پشاور کے بیورو چیف عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اور کشمیری عوام کی خواہشات وامنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا جلد حل ناگزیر ہے کشمیری نوجوان، ماوں، بہنوں،اور بزرگوں کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کو بھر کے باشعور عوام اور انسانی حقوق کی تنظیمیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپی انٹرنیشنل میڈیا جرمن کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہا کہ کشمیریوں کی ان گنت جدوجہد کی بدولت دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر اجاگر ہوا ہے غاصب بھارتی افواج کا نہتے کشمیری گزشتہ کئی سالوں سے جزبہ ایمانی اور شوق شہادت سے مقابلہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پر مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں اور کشمیری عوام کو بھارت کے مظالم سے آزاد کروائیں انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف مقبوضہ کشمیر عوام کے ساتھ پاکستان شانہ بشانہ کھڑا ہے۔