تارکین وطن کی خبریں
سوات میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں پر خودکش دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔الحاج شاجی گل آفریدی

جرمن(چیف اکرام الدین سے)فاٹا کے پارلیمانی لیڈر ممبر قومی اسمبلی الحاج شاجی گل آفریدی نے سوات کے تحصیل کبل میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں پر خودکش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاری دہشت گردی اور بم دھماکوں میں انڈیا اور راہ ایجنٹوں کا ہاتھ ہے انڈیا اور افغانستان کی طرف سے پاکستان کےعوام اور فورسز پر حملے اور فائرنگ ہو رہی ہیں پاکستان حکومت کیوں خاموش ہے انہوں نے یورپی انٹرنیشنل میڈیا جرمن کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کیا کہ جب تک سیاستدان متحد نہیں ہونگے تب تک ملک کی صورتحال ٹیھک نہیں ہوگی انڈیا اور راہ ایجنسیوں کے خلاف پاکستانی فوج، آئی ایس آئی فوری کاروائی کریں ملک میں جو دہشت گردی جاری ہے اس میں پڑوسی دشمن ممالک ملوث ہے دشمن ممالک کو بھرپور جواب دینا چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ سوات خودکش حملہ میں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز اور دیگر شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی شہداء کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے


واپس جائیں