۵ فروری یوم کشمیر کے حوالے سے بھر پورپروگرام کاانقعاد
گلف(نمائندہ خصوصی)۵ فروری یوم کشمیر کے حوالے سے بھر پورپروگرام کاانقعاد زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے صدر چودھری منیر ہانس منقعد ہوا انھوں نے کہا کہ انشاءاللہ اب وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے ہمارے بھائی بہن کشمیرکی آزاد فضاوں میں سانس لیں گے دبی امارات میں ایک زبردست پروگرام کے ذریعہ زبردست پیغام دیا نوجوانوں کے شعور کو دیکھتے ہوے یہ یقین ہے کہ اب کشمیر کی آزادی کوہندوستان کی حکومت اور ان کی بربریت کسی صورت کشمیریوں کی پرامن جدوجہد کو روک نہیں سکتی۔
پروگرام کے مہمان خصوصی جناب سابق صدر پی پی پی گلف میاں منیر ہانس خصوصی شرکت جناب ملک خادم شاہین و مظفر باجوہ، جناب سابق چیرمین پیپلز پارٹی یوتھ ونگ پی وای اوگلف ریجن ذولفقارعلی مغل زیرصدارت جناب سابق چیرمین پی وای او گلف فاروق چیچی وسابق بانی صدرپی وای اودبی اسحاق بدر پروگرام میں امارات میں مقیم پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے تمام سابق عہداروں اور راہنماوں نے بھر پور شرکت کی اور اپنے خیالات کابھرپور اظہارکیا شرکاء جن میں حافظ ارشد، جمیل سلطانی، زاہد رضا،انوار چوہان، چودہدری آصف، وقار جانی، عارف رضا، یاسر بشیر، اکرم سرولی، اشفاق مغل،فضل گجرشوکت شاہین، عارف گورسی خالدتاس و دیگرنے شرکت کی کہا کشمیر بہت جلد بنے گا پاکستان کیونکہ پاکستان سے جورشتہ ہے وہ لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ کی بنیاد پر ہے آخر میں کشمیری شہدا کےدرجات کی بلندی کے لیے ذوالفقارعلی مغل نے دعاکروای اورتمام شرکاء نے ایک نعرہ بلند کیاگیا۔ ہمارا اک ہی نعرہ سب پے ہےبھاری راے شماری راے شماری