پاکستان پیپلزپارٹی کی اولین ترجیحات میں کشمیر سب سے اوپر ہے۔ کامران یوسف گھمن
فرانس(بیورو رپورٹ) ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سابقہ کوآرڈینیٹر پی پی پی یورپ کامران یوسف گھمن نے یوم کشمیر کے موقع پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی اولین ترجیحات میں کشمیر سب سے اوپر ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر پہلی بار ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں منایا گیااور سرکاری سطح پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔ ذوالفقار علی بھٹو نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا ۔ کشمیریوں کے لیے ان کا بڑا مضبوط موقف تھا۔ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانا چاہتے تھے۔ جب 4اپریل 1979میں ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی تو اس پر پاکستان سے زیادہ رد عمل سری نگر اور مقبوضہ کشمیر میں ہوا۔ اس روز ہر سمت سوگ اور احتجاج میں انسانوں کا سیلاب تھا۔ سری نگر میں ذوالفقار بھٹو کی یاد میں شہید چوک، بھٹو شہید میموریل کمیٹیاں اور لائبریریاں بنائی گئیں ۔ 1988میں بے نظیر بھٹو وزیر اعظم بنیں تو ان کے دور میں بھی 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا گیا۔ پھر پاکستان میں ہر آنیوالی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کو برقرار رکھا۔ بھارتی حکومت آل پارٹیز حریت کانفرنس کو کشمیریوں کی نمائندہ جماعت تسلیم نہیں کرتی تھی لیکن بے نظیر بھٹو نے اپنے دور حکومت کا ساملانکا او آئی سی سمٹ میں حریت کانفرنس کو نمائندگی دلائی۔ اب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی کشمیر کے بارے میں اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ بے نظیر بھٹو کے مؤقف کو اپنایا اور حال ہی میں بلاول بھٹو نے بیان دیا کہ وہ پورا کشمیر لیں گے یہ جو مثال دی جاتی ہے کہ 4اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی پر ہمالیہ رو یا تھا وہ اسی وجہ سے دی جاتی ہے کیونکہ اس روز سری نگر میں احتجاج سب سے زیادہ شدید تھا۔