تارکین وطن کی خبریں
تحریک کشمیر اٹلی اور پاکستانی کمیونٹی کا میلان انڈین قونصلیٹ کے سامنے تاریخی احتجاج

اٹلی (نمائندہ خصوصی) تحریک کشمیر اٹلی اور پاکستانی کمیونٹی کی ایک ماہ کی مسلسل محنت کے بعد کشمیر کی آزادی کے لئے ایک تاریخی احتجاج ہوا جس میں پورے اٹلی سے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے بسوں کے قافلے کی شکل میں شرکت کی۔بچے ۔ بوڑھے مائیں ۔بہنیں ۔نوجوان بھرپور جذبے کے ساتھ اس احتجاج میں شریک ہوئے ۔ تحریک کشمیر یورپ کے صدر جناب محمد غالب صاحب نے انگلینڈ سے خصوصی شرکت کی اور عوام الناس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہہ بہت جلد آزادی کا سورج طلوع ہو گا ۔ امیر جماعت اسلامی محمود شریف صاحب نے سارا پروگرام احسن انداز سے ہینڈل کیا اور ساری کمیونٹی کے اتحاد پر سب کو مبارک باد پیش کی۔ تحریک کشمیر اٹلی کے صدر تنویر کدھر صاحب نے حاضرین کا اور سکندل گوندل صاحب نے سپریم کونسل کی نمائندگی کرتے ہوئے سب کا شکریہ ادا کیا


واپس جائیں