اسلامک سنٹر بریشیا میں تحریک کشمیر کے زیر اہتمام 4 فروری کو ہونے والے احتجاج کے بارے میں فائنل میٹنگ رکھی گی
اٹلی(نمائندہ خصوصی) اسلامک سنٹر بریشیا میں تحریک کشمیر کے زیر اہتمام 4 فروری کو ہونے والے احتجاج کے بارے میں فائنل میٹنگ رکھی گی جس میں بریشیا کی تمام مزہبی سیاسی سماجی تنظیموں بشمول سپریم کونسل بریشیا نے شرکت کی پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا نعت رسول مقبول سپریم کونسل کے ممبر جناب عتیق کھٹانہ نے پڑھی اسلامک سوسائٹی اٹلی کے صدر جناب محمود احمد شریف نے تمام کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا جس طرح انہوں نے اس پروگرام کو آگے بڑھایا بعد میں صدر تحریک کشمیر اٹلی ارشد تنویر کدھر نے پروگرام کی تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا اور شرکاء سے پروگرام کے حوالے سے مشاورت کی گئی آخر میں شرکاء کو کھانا بھی دیا گیا