تارکین وطن کی خبریں
سرمایہ کاری کیلئے دنیا بھر میں پاکستان اہم ترین ملک ہے۔ پاکستانی سفیر ھشام بن صدیق

ریاض(رپورٹ فضل مومند سے)سعودی عرب میں پاکستانی سفیر خان ھشام بن صدیق کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کے لئے دنیا بھر میں پاکستان اہم ترین ملک ہے،دارلحکومت ریاض میں پاکستان انوسٹر فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارتی حجم پونے چار سو ملین ڈالر ہے، جس کو مزید فروغ دینے کے لئے دونوں ملکوں کے مابین مزید تجارتی روابط قائم ہو رہے ہیں، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لئے گورنمنٹ اف پاکستان بہتر سہولیات فراہم کر رہی ہے، سفارت خانہ پاکستان کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ وہ پاکستانی کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کے حل کے لئے بھی اقدامات بھی کیے جاتے ہیں، پاکستان انوسٹر فورم کے چیرمین خالد محمود چوہدری اور صدر راجہ خالد کا کہنا تھا کہ ہماری اولین کوشش رہی ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی تجارت کو فروغ دیا جائے جبکہ سعودی عرب میں پاکستانی مین پاور کو زیادہ مضبوط کیا جاے تاکہ ملک کو زیادہ تر زر مبادلہ بھیجا جا سکے،سی پیک منصوبے کے تحت گوادر میں فری زون کا انعقاد کیا ہے اس سے بھی مزید بہتری آئے گی اور روزگار کے مواقعے بھی پیدا ہونگے، تقریب میں بہتر کارکردگی دیکھانے والے کاروباری حضرات میں اعزازی شیلڈ بھی دی گئیں


واپس جائیں