تارکین وطن کی خبریں
میاں نواز شریف نے معاشی پسماندگی کا شکار پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔احسان الله فاروقی

آسٹریا(نمائندہ خصوصی)ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) آسٹریااحسان الله فاروقی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے معاشی پسماندگی کا شکار پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ دہشتگردی کا شکار پاکستان آج دنیا کے لئے امن کا پیغام ہے۔ دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں اور پاکستان کو بین القوامی تجارت کیلئے انتہائی سود مند ملک شمار کیا جا رہا ہے۔یہ سب میاں نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کی وجہ سے ممکن ہوا پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے مسلم لیگ ن کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے بہتر ہے کے عمران خان اب اپنی عمر کے تقاضے کو مد نظر رکھتے ہوئے ناچ گانے کی بجائے اپنی آخرت کا ساماں اکٹھا کریں تاکہ ان کی عیاشیوں بھری زندگی کا سدباب ہو اور اللہ سے توبہ کریں توبہ کا دروازہ ہر وقت کھلا ہے نوجوان نسل کو تباہی کی طرف مت لے کر چلیں الیکشن2018میں پاکستان مسلم لیگ ن پورے ملک سے کلین سویپ کرے گیا


واپس جائیں