تارکین وطن کی خبریں
ن لیگ ہمیشہ کی طرح اداروں کا وقار مجروح کررہی ہے۔ محمد شہباز ملک

سپین(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف سپین کے صدر محمد شہباز ملک نے ن لیگی قیادت اور وزرا کی طرف سے سپریم کورٹ کے معزز ججز کے خلاف استعمال کی جانے والی توہین آمیز زبان کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ ہمیشہ کی طرح اداروں کا وقار مجروح کررہی ہے اور عوام کو مختلف تقریروں کے ذریعے اکسایا جا رہا ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے-

انہوں نے کہا کہ عدالت نے ان کو بار بار یہ موقع فراہم کیا کہ اپنے وہ تمام ثبوت پیش کریں جن کا آپ بار بار میڈیا پر ذکر کرتے رہے کہ ہم نے کبھی کرپشن نہیں کی لیکن یہ عدالت کے سامنے سوائے زبانی جمع خرچ کے کچھ بھی پیش نہیں کر سکے اور آزاد عدالتیں کرپشن زدہ لوگوں کو جنہوں نے تمام ملکی وسائل کو لوٹ کر بیرون ملک اپنی جائیدادیں بنائی ہوں ان کو نا اہل ہی کیا کرتی ہے کیونکہ وہ کسی بھی ملک میں ایسے اعلی منصب پر فائز رہنے کے قابل نہیں ہوتے-

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اپنے ذاتی مفادات کے لئے ہمیشہ اداروں کو کمزور کیا ہے اور ان کے لئے وہی فیصلے اچھے ہوتے ہیں جو ان کی مرضی کے ہوں

انہوں نے مزید کہا کہ نہال ہاشمی کی توہین عدالت کیس میں سزا اور طلال چوہدری اور دانیال عزیز کے خلاف نوٹسز سپریم کورٹ کا ایک احسن اقدام ہے اور اس اقدام اور مزید فیصلوں سے عدالت عالیہ نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ ایک آزاد ادارہ ہے- انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے قائد عمران خان نے ہمیشہ آزاد اور باوقار اداروں کی بات کی ہے اور انشااللہ 2018 میں ملک میں پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہو گی اور وہ تمام ادارے جن کو ن لیگ اور پی پی پی کے دور میں کمزور کیا گیا ہے ان کو آزاد با وقار اور مضبوط بنایا جائے گا جو ملک کی ترقی کے ضامن ہوں گئ


واپس جائیں