پنجاب حکومت عوام کے لئے وبال جان بن گئی ہے۔ سید ظفر عباس شاہ
جرمنی(نمائندہ خصوصی)ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سابقہ صدر پی پی پی جرمنی سید ظفر عباس شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کے لئے وبال جان بن گئی ہے مسلم لیگ ن کی حکومت بُری طرح ناکام ہو چکی ہے پنجاب میں بڑھتے ہوئے جرائم نے صوبے کی عوام کو عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے۔ سید ظفر عباس شاہ نے دی بول نیوز سے بات کرتے ہوے مزید کہا کہ پنجاب کے عوام کو 8 برسوں سے مقامی حکومتوں سے محروم رکھنامسلم لیگ ن کی آمرا نہ پالیسی کا عکاس ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریگی