پیپلزپارٹی کی قیادت اپنے بہترین انتخابی منشور کی بنیادپرانتخابات میں تاریخی کامیابی سے ہمکنارہوگی ۔ راجہ طاہر
بیلجئم(نمائندہ خصوصی)ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سینئر رہنما پی پی پی بیلجئم راجہ طاہر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت اپنے بہترین انتخابی منشور کی بنیادپرانتخابات میں تاریخی کامیابی سے ہمکنارہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پاس پرعزم اورپرجوش قیادت اورانتھک ٹیم ہے ،ہم اقتدارمیں آنے کے بعد پاکستان کوتعمیروترقی اورامن وآشتی کاگہوارہ بنانے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں۔ پیپلزپارٹی بدعنوانی کابھوت بوتل میں بندکرکے پاکستان کوبیرونی قرض کے بوجھ سے نجات دے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن واستحکام کیلئے پیپلزپارٹی کے شہیدقائدین کی کمٹمنٹ اورگرانقدر خدمات پاکستانیوں کوہمیشہ یادرہیں گی ۔