تارکین وطن کی خبریں
کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب ، افضال بھٹی سے صدر مسلم لیگ(ن) گلف ، چوہدری نورالحسن تنویر کی زیر صدارت یو اے ای کے وفد کی ملاقات

(نمائندہ خصوصی)کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب ، افضال بھٹی سے صدر مسلم لیگ(ن) گلف ، چوہدری نورالحسن تنویر کی زیر صدارت یو اے ای کے وفد کی ملاقات ، کمشنر او پی سی نے وفد کو ادارہ ہذا کی مثالی کارکردگی ، نمایاں اعداد و گراف،شکایات کے فوری ازالہ سے متعلق وضع کردہ طریقہ کار اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔وفد نے او پی سی کی کارکردگی کو واشگاف الفاظ میں سراہتے ہوئے اوورسیز پاکستانیز کیلئے اس ادارہ کے قیام کو ایک تاریخی اقدام قرار دیا۔وفد میں ممبر صوبائی اسمبلی آزاد علی تبسم سمیت شہزاد ڈوگر،عدنان چٹھہ،چوہدری شفیع اور دیگر موجود بھی تھے۔


واپس جائیں