تارکین وطن کی خبریں
جنسی تشدد اور قتل میں ملوث مجرموں کو سنگسار کیا جائے۔چیف اکرام الدین

جرمن(نمائندہ خصوصی )غیر ملکی میڈیا کے سینئر صحافی چیف یورپی میڈیا اور اردو گلوبل نیٹ ورک یورپ کے ایڈیٹر معروف صحافی اکرام الدین نے کہا کہ پاکستان میں بچوں اور بچیوں کے ساتھ جاری جنسی تشدد کے خلاف حکومت کیوں خاموش ہے گزشتہ سال سے بچوں اور بچیوں کے ساتھ جنسی تشدد اور قتل میں اضافہ ہوا ہے لیکن ابھی تک مجرم کو قانونی طور پر سزا نہیں ملی جو موجودہ حکمرانوں کیلئے سوالیہ نشان ہے پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے لیکن آج ریاست پاکستان کا نام جنسی تشدد، زیادتی،اور قتل کی وجہ سے بدنام ہے اسلامی ملک میں اسلامی نظام اور اسلامی تعلیمات چاہیے موجودہ دور میں حکمرانوں کی وجہ سے ملک تباہی کی طرف گامزان ہے موجودہ حکمرانوں کو صرف اقتدار چاہیے لیکن عوام کو اقتدار نہیں مسائل کا حل چاہیے گزشتہ سال سے درندگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے پاکستان کےعوام افسردہ ہے ہر جنسی زیادتی، تشدد،اور قتل میں حکمرانوں کا اپنا بندہ ملوث ہوتا ہیں جو اس وجہ سے بچ جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ابھی تک ایک مجرم کو بھی سزا نہیں ملی جو عدالت عظمی کے چیف جسٹس کیلئے اور انکے فرائض کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے انہوں نے یورپی انٹرنیشنل میڈیا جرمن کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ایسے واقعات کے خلاف عوام کا متحد ہونا ضروری ہے کیونکہ یہ مسئلہ صرف پنجاب اور خیبر پختونخواہ کا نہیں ہے یہ عوام کا متفقہ مسئلہ ہے پورے پاکستان کا مسئلہ ہے اور اس مسئلے کے حل کیلئے عوام کا محتد ہونا انتہائی ضروری ہے اور عدالت عظمی سے بھی مطالبہ ہے کہ ایسے واقعات کا نوٹس لے بچوں اور بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والوں کو نشان عبرت بنا دیں تاکہ آنے والے وقت میں کوئی اور ظالم اس طرح کے سنگین جرم کا مرتکب نہ ہو ہمارے بچے ہمارا مستقبل ہے اور مجرموں کو عبرت ناک سزا دے کر ہی اپنے ملک کے مستقبل کو بچایا جا سکتا ہے۔


واپس جائیں