تارکین وطن کی خبریں
جرمنی غیر قانونی ملازمتیں دینے والا نیٹ ورک پکڑا گیا

برلن(چیف اکرام الدین سے) جرمنی میں حکام نے غیر قانونی طور پر ملازمتیں فراہم کرنے والی کمپنیوں اور اداروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کر دی ہے۔ سب سے زیادہ آبادی والی ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں روزگار کی غیر قانونی منڈیوں پر مارے گئے چھاپوں کے بعد حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کا نیٹ ورک ملک بھر میں منظم طور پر سرگرم ہے۔ سیکورٹی حکام کے مطابق بلیک مارکیٹ میں نوکریاں فراہم کرنے کے اس غیر قانونی لیکن منظم کاروبار میں مبینہ طور پر سیکڑوں تعمیراتی کمپنیاں ملوث ہیں۔ اس منظم جرائم پیشہ نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لیے گزشتہ روز علی الصبح نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ ان کارروائیوں میں سیکڑوں پولیس اہل کاروں نے حصہ لیا۔ ریاستی حکام نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 31 شہروں میں 140 زیر تعمیر عمارتوں پر چھاپے مارے گئے۔ ان چھاپوں کے دوران حکام نے 2 خواتین سمیت 8 افراد کو حراست میں لیا جن پر شبہہ ہے کہ وہ غیر قانونی ملازمتیں فراہم کرنے والے جرائم پیشہ نیٹ ورک کے سرگرم کارکن ہیں


واپس جائیں