خواجہ فرید سنگت پاکستان کے زیراہتمام سپین سے آئے ھوئے یاسر چوہدری اور شاہد لطیف کے اعزاز میں کاسمو پولیٹن کلب لاھور میں مشاعرے کا اہتمام کیا گیا
سپین(نمائندہ خصوصی)خواجہ فرید سنگت پاکستان کے زیراہتمام سپین سے آئے ھوئے یاسر چوہدری اور شاہد لطیف کے اعزاز میں کاسمو پولیٹن کلب لاھور میں مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جسکی صدارت معروف شاعر اور ماورا بکس کے سی ای او جناب خالد شریف نے کی جبکہ مہمانان_خصوصی منصور آفاق۔ نیلمہ درانی اور چوہدری شاہد لطیف تھے نظامت کے فرائض فاخرہ انجم نے خوبصورتی سے ادا کئے۔ ملک کے نامور شاعر شعیب بن عزیز نے خصوصی طور پر مشاعرے میں شرکت کی۔ مشاعرے میں معروف شعراء نیلمہ ناہید درانی۔ روحی طاہر۔ نائلہ انجم۔ فاخرہ انجم ۔ پروین فنا ہاشمی ۔ دلشاد نسیم۔ شعیب بن عزیز۔ منصور آفاق۔ ڈاکٹر غافر شہزاد ۔ سلیم اختر ملک۔ اعتبار ساجد ۔ توقیر احمد شریفی ۔ تاثیرنقوی ۔ فراست بخاری اور اظہر سلیم کے علاوہ صدر_محفل خالد شریف نے اپنا اپنا خوبصورت کلام سنا کر حاضرین سے خوب داد سمیٹی آخر میں حاضرین کی ڈنر سے تواضع کی گیئ۔ تقریب کی کامیابی کا سہرا فاخرہ انجم ۔ توقیر احمد شریفی ۔ روحی طاہر۔ نائلہ انجم اور پروفیسر جمیل خان ایڈووکیٹ کے سر ہے۔