بریشیا:مدنی اسلامک سنٹر لومیزانے میں 4فروری یوم یکجہتی کشمیر احتجاج کے حوالے سے میٹنگ
اٹلی(نمائندہ خصوصی)اسلامک سوسائٹی بریشیا کےنائب صدر رفاقت علی کی قیادت میں قافلہ لومیزانے گیا جس میں حافظ محمد بلال حنان طاہر گھمن عبدالباسط علی اور نقیب جرال تھے میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری میاں خالد صاحب نے حاصل کی اس کے نعت کا شرف قاری امین صاحب نے حاصل کیا 4فروری کو ہونے والے احتجاج کے بارے میں حافظ محمد بلال نے شرکاء کو آگاہ کیا اور بعد میں نائب صدر جناب رفاقت علی نے اب تک کی صورت حال سے آگاہ کیا اور آخر میں دعا قاری امین صاحب نے کروائی شرکا نے بھر پور شرکت کا اعلان کیا اور بعد میں ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا