تارکین وطن کی خبریں
اٹلی : بریشیا میں پاکستان سپریم کونسل (PSCB) کے زیرِ اہتمام پبلک ٹرانسپورٹ پر فری کشمیر پبلسٹی مہم کا آغاز کر دیا گیا ؎

بریشیا ( عتیق کھٹانہ ) حسبِ سابق اس سال بھی یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے کشمیری بھاٸیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلٸے پاکستانی کمیونٹی کی نماٸندہ تنظیمات تحریک کشمیر اٹلی اور پاکستان سپریم کونسل بریشیا نے جہاں میلانو میں ایک بہت بڑا احتجاج آرگناٸز کیا ہے وہاں اسی سلسلہ کے پہلے فیز میں سپریم کونسل بریشیا کے زیرِ اہتمام بریشیا سٹی میں فری کشمیر ( Free Kashmeer ) پبلسٹی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ،جس میں پبلک ٹرانسپورٹ کی مختلف روٹس پر چلنے والی بسوں پر فری کشمیر کی اشتہاری مہم آویزاں کر دی گٸی ہے جس سے نہ صرف مسٸلہ کشمیر اجاگر ہو گا بلکہ کشمیری عوام کیساتھ یکجہتی کا شاندار اظہار بھی ہو گا اور انڈین فورسز کی مظلوم کشمیری عوام پر بربریت کی مزمت بھی ہو گی ، فری کشمیر پبلسٹی مہم سے نہ صرف مسٸلہ کشمیر اجاگر ہو گا بلکہ اٹلی کی عام عوام بھی اس سے اگاہی حاصل کر سکے گی جو ایک مثبت پہلو ہے ،

اسی سلسلہ کے دوسرے فیز میں 4 فروری بروز اتوار کو تحریک کشمیر اٹلی کے زیرِ اہتمام پاکستانی کمیونٹی اور سپریم کونسل بریشیا کے تعاون سے انڈین قونصلیٹ کے سامنے ایک بہت بڑا احتجاج ہونے جا رہا ہے جس میں اٹلی بھر سے بسوں کے قافلے شرکت کریں گے اور گزشتہ سال سے بھی بڑا احتجاج منعقد ہو گا ، پاکستان سپریم کونسل بریشیا اور تحریک کشمیر اٹلی کی طرف سے اس احتجاج میں بھرپور شرکت کی دعوت ہے تاکہ ہم سب مل کر کشمیری بھاٸیوں کیساتھ یکجہتی کا شاندار مظاہرہ کر سکیں ۔


واپس جائیں