تارکین وطن کی خبریں
ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن سویڈن کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی کے زمہ داران کے اعزاز میں عشائیہ۔

سٹاک ہوم( نمائندہ خصوصی ) گزشتہ روز اتوار کی شب سٹاک ہوم بروما میں واقع چوہدری عامر ندیم کے معروف ریسٹورانٹ شالیمار پر ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن سویڈن کی جانب سے سٹاک ہوم میں بسنے والی پاکستانی برادری کی سرکردہ شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ عشائیہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن کے صدر چوہدری غلام محمد بھلی اور سیکرٹری جنرل چوہدری کاشف بھٹہ نے مارچ کے پہلے ہفتہ میں ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے سٹاک ہوم میں ہونے والی کشمیر کانفرنس بارے بتایا۔ چوہدری کاشف بھٹہ نے کمیونٹی رہنماؤ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن سویڈن کے صدر چوہدری غلام محمد بھلی جو گزشتہ ماہ پاکستان کے دورہ پر تھے جہاں انہوں نے آزاد جمو و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کی دعوت پر اسلام آباد کشمیر ہاؤس میں ان سے ملاقات کی اس ملاقات میں چوہدری غلام محمد بھلی نے آزاد جمو و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کو سویڈن دورہ کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ اور اب وہ یکم مارچ سے تین مارچ تک سٹاک ہوم سویڈن کا دورہ کریں گے۔اس دورہ کے دوران سردار مسعود خان کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب بھی کریں گے۔ جبکہ سردار مسعود خان کے ساتھ ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کے چئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر بھی شرکت کریں گے۔چوہدری کاشف بھٹہ نے عشائیہ میں موجود خاضرین سے تقریب اور دورہ کا کامیاب بنانے کیلئے ان کی قیمتی آرا بھی مانگی جس پر عشائیہ کے دوران خاضرین نے تقریب کے خوالے سے اپنی قیمتی آرا بھی دیں اور تقریب کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں۔ عشائیہ میں شرکت کرنے والوں میں ،چوہدری غلام محمد بھلی،مسعود منہاس،محمد آصف بٹ،مقصود خواجہ،چوہدری رحمت،چوہدری عامر ندیم،چوہدری کاشف بھٹہ،شہزاد ملک،ظفر چوہدری،بابر علی،چوہدری شفقت کھٹانہ، چوہدری افضل فاروقی،سردار تیمور عزیز کاشمیری،چوہدری سرور،عظیم کھوکھر،چوہدری حسن،چوہدری راشد،عمیر ضیابھٹی،شیراز چوہدری،و دیگر شامل تھے۔


واپس جائیں