المدثر ٹرسٹ کھاریاں پاکستان کے ڈائریکٹر محترم جناب سید مدثر شاہ صاحب نے GRILLE POINT میں پیرس کی اہم شخصیات کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا گیا
پیرس(نمائندہ خصوصی) المدثر ٹرسٹ کھاریاں پاکستان کے ڈائریکٹر محترم جناب سید مدثر شاہ صاحب نے GRILLE POINT میں پیرس کی اہم شخصیات کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں دوستوں سے پیرس میں آئندہ ھونے والے چئیرٹی فنڈ عشائیہ کے لئے باھمی صلاح مشورہ کیا گیا دوستوں کے صلاح مشورہ کے بعد رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں 13 مئی کو بروز اتوار اس کو حتمی شکل دے دی گئی مدثر شاہ صاحب نے بتایا کہ وہ بعد میں مزید دوستوں سے بھی اس سلسلے میں رابطہ کرکے اس کو ایک بہتر انداز میں آگے بڑھائیں گے انہوں نے مخیر حضرات سےس اپیل کی کہ وہ ان کے اس مقدس مشن میں ان کا ساتھ دیں اس کے علاوہ اس پروگرام کو تشکیل دینے کے لیئے ایک آرگنائیزنگ کمیٹی بنائی گئی جس کی ہیڈ معروف سماجی سیاسی اور مذہبی شخصیت محترمہ روحی بانو کو بنایا گیا ان کی معاون یورپین انٹر نیشنل فیشن ڈیزائنر محترمہ نینا خان اور سویرا نیوز کی ریذیڈنٹ ایڈیٹر محترمہ شبانہ چوہدری کو بنا یا گیا