اٹلی کے شہر بولونیا میں تحریک کشمیر اٹلی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں 4 فروری بروز اتوار انڈین قونصلیٹ میلان کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد ہوا
اٹلی(نمائندہ خصوصی)اٹلی کے شہر بولونیا میں تحریک کشمیر اٹلی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں 4 فروری بروز اتوار انڈین قونصلیٹ میلان کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں بولونیا میں آباد پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ شخصیات نے بھر پور شرکت کی ۔ جبکہ بریشیاء سے سنییر نائب صدر تحریک کشمیر یورپ محمود احمد شریف ۔ صدر امامیہ آرگنائزیشن سید سجاد حسین بخاری ۔ سالار قافلہ محمد خلیل بٹ اور معروف سماجی و کاروباری شخصیت ۔ قائد بریشیاء چوہدری لیاقت علی نے خصوصی شرکت کی ۔ اہلیان بولونیاں نے احتجاجی مظاہرے میں بسوں کے قافلے کی صورت میں شرکت کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ یاد رہے تقریب کا انعقاد شہزاد احمد مشتاق کی میزبانی میں ہوا