بچوں اور بچیوں سے درندگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام اسلامی قوانین کے مطابق سزائیں دینا ازحد ضروری ہے : چوہدری حسنین علی جنڈانوالہ
کھاریاں (بلال بٹ سے) راہنما پاکستان تحریک انصاف امریکہ چوہد ری حسنین علی جنڈانوالہ نے کہا ہے کہ قصور کی زینب کے قاتل کو سنگسار کیا جائے تاکہ کوئی اور درندہ آئندہ اس طرح کا بھیانک فعل کرنے کی جرأت نہ کر سکے سنگسار کرنے کے عمل کو میڈیا پر بھی دکھایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں اور بچیوں سے درندگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام اسلامی قوانین کے مطابق سزائیں دینا ازحد ضروری ہے اگر حکمران ایسے واقعات روکنا چاہتے ہیں تو ایسی سزاؤں پر عملدرآمد کرنا پڑے گا جو اسلام نے ایسے جرائم کے لئے تجویز کی ہیں انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کی آبروریزی اور قتل وغارت کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں اس طرح کے واقعات سے بچے اور بچیاں سکولوں میں جانے سے بھی گھبرا رہے ہیں خوف و ہراس کی فضاء پورے ملک میں پروان چڑھ رہی ہے خوف ختم کرنے کے لئے بھی ضروری ہو چکا ہے کہ اس طرح کے مجرم کو سرعام سزا دی جائے تاکہ دیکھنے والے عبرت حاصل کریں اور اس طرح کے انسانیت سوز واقعات نہ ہو سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں ظلم اور ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنے کا فریضہ سرانجام دیتی رہے گی۔