تارکین وطن کی خبریں
مسلم لیگ نون سویڈن کا وفد بارسلونا پہنچ گیا۔شہزادہ عثمان ۔علی رشید بٹ۔محمد ارسلان مہر ،میر ضمیر اور دیگر نے استقبال کیا

بارسلونا(نمائئدہ خصوصی ) چئیرمین بورڈ آف گورنرز اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن بیرسٹر ملک امجد کی خصوصی دعوت پر پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن کا وفد 29 جنوری بروز اتوار سپین کے شہر بارسلونا کے پاکستانی قونصل خانہ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرے گا۔ پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن کے صدر چوہدری غلام محمد بھلی کی قیادت میں کاشف عزیز بھٹہ مسلم لیگ ن سویڈن کے چیف آرگنائیزر مسعود منہاس۔مسلم لیگ ن سویڈن کے سینئر نائب صدر جنید نواز چوہدری بارسلونا پہنچ گئے بارسلونا ائیر پورٹ پر مسلم لیگ نون یوتھ ونگ اسپین کے صدر شہزادہ عثمان طاہر ، علی رشید بٹ ،میر ضمیر۔محمد ارسلان مہر اور دیگر دوست احباب نے خوش آمدید کہا۔


واپس جائیں