تارکین وطن کی خبریں
مؤرخ لکھے گا جب پاکستان کے سياسى ليڈرز پاکستان کے اداروں کى توہين ميں مصروف تھے، ايک پارلیمنٹ پر لعنت بھیج رہا تھا تو دوسرا عدلیہ کے خلاف تقرير کر رہا تھا، اس وقت ايک نوجوان اور عوامی ليڈر بلاول بھٹو زرداری دنيا کے سامنے پاکستان کى تعريف بيان کر رہا تھا۔ راجہ طاہر

بیلجئم(نمائندہ خصوصی) ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سینئر رہنما پی پی پی بیلجئم راجہ طاہر نے کہا ہے کہ ‏مؤرخ لکھے گا جب پاکستان کے سياسى ليڈرز پاکستان کے اداروں کى توہين ميں مصروف تھے، ايک پارلیمنٹ پر لعنت بھيج رہا تھا تو دوسرا عدلیہ کے خلاف تقرير کر رہا تھا، اس وقت ايک نوجوان اور عوامی ليڈر بلاول بھٹو زرداری دنيا کے سامنے پاکستان کى تعريف بيان کر رہا تھا۔ بلاول بھٹو زرداری میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی تمام خوبیاں موجود ہیں بلاول بھٹو زرداری بڑے عقل مند اور سمجھدار رہنما ہیں وہ حالات کو صحیح طور پر سمجھتے ہیں بلاول بھٹو زرداری کا مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کا نعرہ سندھ کے عوام کا آواز بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر چل رہے ہیں وہ شہید بھٹو کی طرح عقل مند ہیں شہید بھٹو کی تمام خوبیاں بلاول بھٹو میں موجود ہیں ان کی قیادت میں ملک کو تمام بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے


واپس جائیں