پی ٹی آئی فرانس ویمن افیئرز کی سیکرٹری محترمہ صائمہ بابری نے اپنی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی فرانس اگزیکٹو کمیٹی کی ممبر اور نعت خواں شاہدہ امجد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا
فرانس(نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی فرانس ویمن افیئرز کی سیکرٹری محترمہ صائمہ بابری نے اپنی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی فرانس اگزیکٹو کمیٹی کی ممبر اور نعت خواں شاہدہ امجد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا جس میں کمیونٹی کی ممتاز خواتین نے شرکت کی جن میں پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی صدر اور حق باہو ٹرسٹ ویمن ونگ کی صدر روحی بانو پیٹی آئی فرامس کی سینیئر راہنما اور سپوک پرسن ناصرہ فاروقی پی ٹی آئی فرانس کی انفارمیشن سیکرٹری آصفہ ہاشمی کشمیر ونگ کی کو آرڈینیٹر شہلا رضوی معروف لیڈی جرنلسٹ اور پی ٹی آئی کی سینیئر راہنما ناصرہ خان نیز پی ٹی آئی فرانس کی جوائنٹ سیکرٹری سمعیہ بابری نے شرکت کی صائمہ بابری نے طعام کا پرتکلف انتظام کیا ہوا تھا جس کو سب نے بہت سراہا کیا اور صائمہ بابری کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا