تارکین وطن کی خبریں
اوورسیز پاکستانیوں کو سینیٹ ،قومی وصوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی دی جائے :بیرسٹر امجد ملک

کھاریاں (زمان احسن) اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے چیئرمین بیرسڑ امجد ملک نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو نہ صر ف ووٹ کا حق دیا جائے بلکہ سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں متناسب نمائندگی کے تحت ان کے لیے پانچ ،پانچ سیٹیں مختص کی جائیں۔

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا آئینی تقاضا ہے۔ صرف صوبہ پنجاب سے 90 لاکھ پاکستانی بیرون ملک مقیم ہیں۔ جنہیں پاکستان پہنچنے پر ان کے قانونی اور بنیادی حقوق سے محروم رکھا جاتاہے۔

اوورسیز پاکستانیوں کو درجہ دوئم کا شہری سمجھنے کی بجائے ان کے زیر التواء مقدمات جلد نمٹانے کے لیے مصالحتی عدالتوں کو بھجوائے جا ئیں ۔


واپس جائیں