بھارتی فوج کی بزدلانہ کاروائیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔چیف اکرام الدین
یورپ(نمائندہ خصوصی ) غیر ملکی میڈیا کے سینئر صحافی و چیف یورپی انٹرنیشنل میڈیا اکرام الدین نے کہا کہ بھارتی فوج کی بزدلانہ کاروائیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں بھارتی فوج کی بزدلانہ فائرنگ پاکستانی عوام کا حوصلہ پست نہیں کر سکتی وہ اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ چل کر ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ان خیالات کا اظہار یورپی انٹرنیشنل میڈیا جرمن چیف معروف صحافی اکرام الدین نے کیا انہوں نے کہا سیالکوٹ کے سرحدی دیہات پر بھارتی سیکورٹی فورسز کی بلا اشتعال گولہ باری سے معصوم شہریوں کی شہادت کی پر زور مذمت کرتے ہیں ہم بھارت کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم اینٹ کا جواب پھتر سے دینا جانتے ہیں وہ اپنی اوقات میں رہے۔