رانا محمد نعیم آف پادووا کی راجہ شیراز احمد اور حاجی بشیر بوسال کساتھ ملاقات
اٹلی(نمائندہ خصوصی) معروف سماجی شخصیت ممتاز لیگی رہنما رانا محمد نعیم آف پادووا کی چیف آرگناٸزر مسلم لیگ ممتاز کشمیری رہنما راجہ شیراز احمد اور Pti شانِ پاکستان گروپ اٹلی کے صدر باباٸے بریشیا حاجی بشیر بوسال کساتھ ملاقات، ملاقات راجہ شیراز کے اگلے ماہ اوپن ہونے والے ریستوران میں ہوٸی اور اس ملاقات میں سوشل میڈیا ٹیم یورپ و اٹلی کے رہنما راجہ محمد کبیر ، راجہ ظفر، بٹ صاحب اور عاطف بسرا سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔۔۔ رانا محمد نعیم نے کہا کہ آصف باجوہ اور راجہ شیراز کے اس عظیم الشان ریستوران سے کمیونٹی کو شہر کے سنٹر میں اپنی تقریبات اور شادی بیاہ کے فنکشن کیلٸے بہترین جگہ میسر ہو گی ہم اس شاندار کاروبار پر جناب آصف باجوہ اور راجہ شیراز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور دل کی اتھاہ گہراٸیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔