تارکین وطن کی خبریں
مسلم لیگ (ن ) ترقی یافتہ اور پر امن پاکستان کیلئے کوشاں ہے : چوہدری عنصر محمود ایڈووکیٹ

کھاریاں ( زمان احسن ) صدر مسلم لیگ (ن ) لائرزونگ لندن چوہدری عنصر محمود ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن ) ترقی یافتہ اور پر امن پاکستان کیلئے کوشاں ہے ۔ 2013 ء میں اقتدار میں آنے کے بعد ہمارے لیڈر میاں محمد نواز شریف نے پاکستان سے دہشت گردی ، بدامنی ، اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا ۔ اور پاکستان کے شہروں ، دیہاتوں اور کونے کو نے میں ترقیاتی پروجیکٹس کا جال بچھا دیا ہے ۔ آج کا پاکستان پانچ سال پہلے کے پاکستان سے زیادہ خوشحال اورمحفوظ ہے ۔ 2018 الیکشن بھی مسلم لیگ (ن ) ہی جیتے گی : روزنا مہ " جذبہ " سے گفتگو


واپس جائیں