تارکین وطن کی خبریں
پاکستان کے عزت اور وقار کو بلند کرنے کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔زاھد حسین

کوریا (شوکت علی)کوریا کے شہر پیونگ جن میں المپیکس 2018کا میدان سجنے جارہا ہیں۔جس میں بیشتر ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ٹیموں اور کھلاڑیوں کے ساتھ بطور ترجمان اپنے فرائض سر انجام دینے کے لیے کوریا میں مقیم غیر ملکیوں کی جانب سے رجسٹریشن کروائء جو کہ بعد از امتحان چند لوگ ہی کامیاب ہوپاے تھے۔پاکستان کی جانب سے محمد عالم خان اپنے فراٰض بطور ترجمان سر انجام دینے کے لیے المپیکس گراونڈ میں پہنچ گئے ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان کا ایک اور عظیم نام زاھد حسین جو کہ مختلف شعبہ جات میں پاکستان کی نمایندگی کرتے ہیں۔اور کورین میڈیا پر آکر پاکستان کا مثبت موقف پیش کرتے ہے۔محمد عالم اور زاھد حسین پاکستان کی جانب سے بطور سفیر اور بطور ترجمان رضاکارانہ طور پر اپنے فرائض انجام دینے والے واحد پاکستانی ہیں۔کوریا میں مقیم تمام پاکستانی انکو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اور پوری قوم اور ملک کا فخر اور قیمتی سرمایا ہے ایسے لوگ۔کوریا میں مقیم پاکستانیوں نے ان کو المپیکس کا حصہ بننے پر مبارک باد پیش کی۔


واپس جائیں