تارکین وطن کی خبریں
کامران یوسف گھمن کی طرف سے روبن کھوکھر کی نئی شاپ کا وزٹ

سپین(نمائندہ خصوصی ) کامران یوسف گھمن کی طرف سے روبن کھوکھر کی نئی شاپ کا وزٹ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے سابقہ کوآرڈینیٹر کامران یوسف گھمن جو کہ ان دنوں اپنے نجی دورہ پر سپین میں موجود ہیں انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے نوجوان ورکر روبن کھوکھر کی نئی شاپ کا وزٹ کیا جو کہ سپین کے شہر بارسلونا کے نواح میں قائم ہے۔ اس وزٹ کے دوران کامران گھمن کے ساتھ ان کے میزبان پاکستان پیپلزپارٹی سپین کے سابقہ نائب صدر میاں عبدالروف طفیل آرائیں اور سینئر رہنما پی پی پی سپین جاوید اقبال گل موجود تھے۔ اس موقع پر کامران یوسف گھمن نے روبن کھوکھر کے ساتھ نیک تمناوں کا اظہار کیا اور ان کے کاروبار کی ترقی کی دعائے خیر بھی کی۔ جب کہ کامران یوسف گھمن نے روبن کھوکھر کے پارٹی کے لیے کی گئی خدمات کو بھی سراہا اور کہا ہے کہ نوجوان کارکن ہماری پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے بغیر ہماری پارٹی کچھ بھی نہیں ہے اور ہم اپنے نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ جب کہ میاں عبدالروف آرائیں نے بھی اس موقع پر روبن کھوکھر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔


واپس جائیں