کامران یوسف گھمن کی پاکستان پیپلزپارٹی سپین کےسینئر ترین رہنما جاوید اقبال گل سے خصوصی ملاقات
سپین(بیورورپورٹ) ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سابقہ کوآرڈینیٹر پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کامران یوسف گھمن کا دورہ سپین کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی سپین کےسینئر ترین رہنما جاوید اقبال گل سے خصوصی ملاقات. جاوید اقبال گل نے کامران یوسف گھمن کا پرتپاک استقبال کیا . اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید اقبال گل نے کامران یوسف گھمن کی پارٹی کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کامران یوسف گھمن ہمارے پارٹی قائدین کے منشور کو پورے یورپ میں پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں . پاکستان پیپلزپارٹی کو مضبوط اور فعال بنانے میں ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں . انہوں نے مزید کہا کہ میری پارٹی قائدین سے درخواست ہے کہ یورپ بھر میں یا اوورسیز میں اقلیت گروپ تصور نہ کیا جائے ہم سب ایک ہیں اور ہم سب مل کر پاکستان پیپلزپارٹی کے لیے دل و جان سے کام کر رہے ہیں . ہر اک اوورسیز پاکستانی جو پاکستان پیپلزپارٹی کے پرچم تلے ہے وہ ایک فیملی ہے اور ہمیں الگ الگ ہو کر ٹکڑوں میں بٹنے کی ضرورت نہیں. ہمیں یکجا ہو کر اپنے پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی کی سر بلندی کے لیے محنت و لگن سے اپنے اپنے کردار کو نبھانا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہی پاکستان کا مستقبل ہیں اور ان شااللہ آئندہ الیکشن میں کامیاب ہو کر ملک کی بھاگ دوڑ سنمبھالیںگے . جس طرح بلاول بھٹو زرداری نے سوئٹزرلینڈ میں WEF کانفرنس میں جس طرح اپنے ملک کو لیڈ کیا ہے انہوں نے ثابت کر دیا کہ وہی اس قوم کی نوجوان امید ہیں جو پاکستان کو پوری دنیا میں سر بلند کریں گے.