تارکین وطن کی خبریں
جرمنی, 97 مریضوں کو ہلاک کرنے والے پر فرد جرم عائد

جرمن(چیف اکرام الدین سے) دوران علاج 97مریضوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والا جرمن شہری میڈیا سے منہ چھپا رہا ہے دوران علاج 97مریضوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والا جرمن شہری میڈیا سے منہ چھپا رہا ہے برلن"انٹرنیشنل میڈیا"جرمنی میں نیلز ہوگل نامی مرد نرس پر زہریلے انجکشن کے ذریعے 97 مریضوں کے قتل کے الزامات عائد کر دیے گئے۔ یہ مجرم شمالی جرمن شہر اولڈن برگ میں پہلے ہی سے سزا کاٹ رہا ہے۔ نیلز ہوگل پر اسی طرز کے2 قتل کے الزامات ثابت ہوئے تھے، جس پر وہ عمر قید کی سزا بھگت رہا ہے۔ پیر کے روز اس نے عدالت کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے یہ وارداتیں بوریت کے باعث اور اپنے ساتھی ملازمین کو متاثر کرنے کی خاطر سر انجام دیں۔ نیلزنے ان مجرمانہ کارروائیوں کے سلسلے میں اولڈن برگ کے ایک کلینک میں 35 جب کہ ڈیلمن ہورسٹ میں 62 مریضوں کو زہریلے انجکشن دیے تھے۔


واپس جائیں