تارکین وطن کی خبریں
کامران یوسف گھمن کے اعزاز میں پاکستان پیپلزپارٹی سپین کی طرف سے اعشائیہ کا اہتمام.

سپین(بیورورپورٹ)سابقہ کوآرڈینیٹر پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کامران یوسف گھمن کے اعزاز میں سپین کے شہر بارسلونا کے ریسٹورنٹ ذیشان کبابش میں اعشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر سید ہمایوں شاہ کوپن ہیگن سے ، میاں عبدالروف آرائیں سابقہ سینئر نائب صدر سپین ، جاوید گل اور امجد بٹ موجود ہیں ۔ اس موقع پر کامران یوسف گھمن نے اپنے پاکستانی دورے کے درمیاں پارٹی قیادت سے ملاقات میں کی گئی اوورسیز پارٹی مشاورت پر تبادلہ خیال کیا۔ جب کہ بلاول بھٹو زرداری کی حالیہ مصروفیت اور آنے والے الیکشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی کاوشوں پر اظہار خیال کیا اور خاص طور پر اوورسیز پاکستان پیپلزپارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ کامران یوسف گھمن نے خاص طور پر پاکستان پیپلزپارٹی کی ممبر سازی مہم کے بارے میں وضاحت کی اور تاکید کی کہ جتنا زیادہ ہو سکے پی پی پی کی ویب سائٹ پر ممبرز رجسٹریشن کروائی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پی پی پی سپین کا ہر جیالا ویب سائٹ پر اپنی رجسٹریشن کرے۔اس موقع پر میاں عبدالروف آرائیں ، جاوید گل ، امجد بٹ اور سید ہمایوں شاہ نے کامران یوسف گھمن کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان پیپلزپارٹی سپین کے حوالے سے انہیں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ میاں عبدالروف آرائیں کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کی کاوشیں رنگ لائی ہیں پاکستان پیپلزپارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت ان کی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ جب کہ کامران یوسف گھمن نے واضح کیا کہ ان کا حالیہ دورہ بھی اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری کے نظریہ کو جتنا بھی ہوسکے پھیلانے کے لیے ہی ہے۔


واپس جائیں