تارکین وطن کی خبریں
کامران یوسف گھمن سپین روانہ . بارسلونا ائیر پورٹ پر میاں عبدالروف آرائیں اور جاوید گل کا پرتپاک استقبال.

فرانس(نمائندہ خصوصی ) سیاسی وسماجی شخصیت سابق کوآرڈینیٹر پاکستان پیپلزپارٹی یورپ اور سینئر نائب صدر پی پی پی فرانس کامران یوسف گھمن اپنے نجی دورے پر سپین روانہ ۔ جہاں سپین کے شہیر بارسلونا ائیر پورٹ پر ان کا استقبال سابقہ سینئر نائب صدر پی پی پی سپین اور ہر دلعزیز جیالے میاں عبدالرئوف طفیل آرائیں اور جاوید گل نے کیا۔ یاد رہے کہ کامران یوسف گھمن حال ہی میں اپنے پاکستان کے نجی دورے سے فرانس واپس آئے تھے جہاں انہوں نے پارٹی قیادت سے خصوصی ملاقاتیں کی اور پاکستان پیپلزپارٹی اوورسیز کی تنظیم سازی پر خصوصی مشاورت کی تھی۔ جبکہ فرانس واپس آتے ہی سپین کا ان کا پہلا دورہ ہے۔ جہاں وہ پارٹی امور پر اہم گفتگو کریں گے۔


واپس جائیں