آل ایطالیہ پریس کلب اٹلی کے چیٸرمین الیاس چوہان سے کمیونٹی کا اظہارِ تعزیت،
اٹلی (نماٸندہ خصوصی) گزشتہ روز اٹلی کی معروف سماجی شخصیت چیٸرمین آل ایطالیہ پریس کلب اٹلی محمد الیاس چوہان اور سپین سوشلسٹ پارٹی کے رہنما حافظ عبدالرزاق صادق کے والدِ محترم قضاٸے الٰہی سے پاکستان میں وفات پا گٸے پاکستانی کمیونٹی مقیم اٹلی و سپین نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مغفرت کیلٸے دعا کی ہے آل ایطالیہ پریس کلب کے صدر میاں آفتاب احمد ، جنرل سیکرٹری شفیق بٹ ، ناٸب صدر الیاس ڈھلیان ، سیکرٹری فنانس عتیق کھٹانہ اور دیگر عہدیداران نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم الیاس چوہان اور حافظ عبدالرزاق صاوق کے غم میں برابر شریک ہیں اور بزرگوں کی مغفرت کیلٸے دعا گو ہیں کہ اللہ پاک ان کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے ۔آمین