اٹلی : شاہِ ولایت فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید رفاقت حسین شاہ کے برادرِ اکبر قاری سید محمد حسین شاہ صاحب کیلئے سپریم کونسل کے اجلاس میں فاتحہ خوانی اور اظہارِ تعزیت
بریشیا ( عتیق کھٹانہ ) گزشتہ روز پاکستان سپریم کونسل بریشیا کے اجلاس میں شاہ ولایت فاٶنڈیشن اٹلی کے چیٸرمین سید رفاقت حسین شاہ زیبِ سجادہ دربارِ عالیہ شاہِ ولایت گجرات کے بھاٸی قاری محمد حسین شاہ صاحب کیلٸے فاتحہ خوانی اور دعاٸے مغفرت کی گٸی کہ اللہ پاک ان کے جنت میں درجات بلند کرے اور جوارِ رحمت میں جگہ نصیب کرے ، سپریم کونسل کے تمام ممبران نے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سادات کے غم میں برابر شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ پاک انہیں صبرِ جمیل عطا کرے ،آمین