تارکین وطن کی خبریں
www.pppmember.com پاکستان پیپلزپارٹی کے آفیشل ممبر بننے کے لیے ابھی رجسٹریشن کریں . کامران یوسف گھمن

فرانس(نمائندہ خصوصی) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سابقہ کوآرڈینیٹر پی پی پی یورپ کامران یوسف گھمن نے پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے جاری کردہ ممبر سازی مہم کے تہت نئی ویب سائٹ کے اجراء پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی سطح پر کام کیا ہے اور عام پاکستانی کو بھی قائدین تک رسائی کے نئے اور جدید ذرائع اپنائے ہیں اسی نظریے کے پیش نظر بلاول بھٹو کی مشاورت سے ایک نئی ویب سائٹ کا اجرا کیا گیا ہے جس کی بدولت ہر اک پاکستانی اپنے آپ کو پی پی پی کے پلیٹ فارم پر رجسٹر کر سکے گا۔ جب کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے الگ سے اک سیکشن رکھا گیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے سب سے پہلے پاکستان میں ہولوگرام ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے پورے پاکستان میں موجود پارٹی ورکرز سے خطاب کیا تھا اور اب ویب سائٹ www.pppmember.comکو آن لائن کر کےیہ ثابت کر دیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی دنیا کی جدد کو اپنا رہی ہے اور پاکستان کو پوری دنیا میں ٹیکنالوجی کے میدان میں سرفہرست رکھےگی۔ ہمارے قائد ینگ جنریشن کی سوچ سےباخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری تمام جیالوں سےاپیل ہے کہ ہر اک جیالا رجسڑریشن کر کے بلاول بھٹو کے مشن کو آگےبھڑائے۔ویب سائٹ کے لنک بھی نیچے دئے گئے ہیں


واپس جائیں