تارکین وطن کی خبریں
ہری پور کے جلسے نے ثابت کر دیا ہے کہ میاں نواز شریف کا سیاست میں رہنا پاکستان کی بقا کے لئے ضروری ہے ۔

سپین(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ سپین کے صدر حاجی راجہ اسد نے دی بول نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے شیروں اور میاں نواز شریف کے چاہنے والوں نے ہری پور کے جلسے میں بھرپور شرکت کرکے میاں محمد نوازشریف پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ 2018 کے عام انتخابات میں پاکستان کی عوام میاں نوازشریف کو ہی ووٹ دیں گے اور اس دفعہ مسلم لیگ ن وفاق میں چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم اس کامیاب جلسے کے انعقاد پر آرگنائزرز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔


واپس جائیں