تارکین وطن کی خبریں
ملکی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہیں ۔ تسلیم رفعت

جرمن(چیف اکرام الدین سے) پیرس این جی او کا بانی خاتون سیاسی رہنما تسلیم رفعت نے کہا کہ ملکی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہیں انہوں نے کہا کہ خواتین ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ ہے لیکن موجودہ دور میں خواتین جو مسائل و مشکلات سے درپیش ہیں ان تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا حکومت وقت کی اہم زمہ داری ہے دور حاضر میں خواتین اپنے حقوق سے محروم ہے خواتین کو جائز حقوق نہیں دیے جاتے خواتین پر تشدد ہو تا ہے خواتین عربت کی وجہ سے تعلیم جیسی نعمت سے محروم ہے جو موجودہ سیاسی حکمرانوں کے منہ پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے یورپی انٹرنیشنل میڈیا جرمن کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ خواتین کو جائز حقوق کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہے اور انشاءاللہ جاری رہے گی انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی این جی او، اور سیاسی و فلاحی اداروں سے مطالبہ ہے کہ عریب اور بے سہارا خواتین کے ساتھ مدد میں پیرس این جی او کے ساتھ مدد کرے اور خواتین جو محرومیوں سے دوچار ہیں ان خواتین کو انکی محرومیوں سے نجات دیں اور خواتین کو جائز حقوق اور تحفظ دیں۔


واپس جائیں