تارکین وطن کی خبریں
صاحب الحاج چوہدری کرامت حسین مہر سپین سے پاکستان روانگی کے موقع پر وڈے مہر صاحب کے اعزاز میں کندس سٹور انتظامیہ کی جانب سے الوداعی پر تکلف پارٹی کا اہتمام

سپین(نمائندہ خصوصی)صاحب الحاج چوہدری کرامت حسین مہر سپین سے پاکستان روانگی کے موقع پر وڈے مہر صاحب کے اعزاز میں کندس سٹور انتظامیہ کی جانب سے الوداعی پر تکلف پارٹی کا اہتمام جس میں رئیس سپین چوہدری امانت حسین مہر. ممتاز بزنس مین چوہدری امجد حسین مہر. رضوان کی شرکت کندس انتظامیہ کے ورکرز خواتین و حضرات نے نیک دلی تمناؤں سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دعائیہ کلمات سے نوازا اور الوداع کہا الحاج چوہدری کرامت حسین مہر نے کندس انتظامیہ کی محبت خلوص کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج جو چوہدری امانت حسین مہر کا بزنس میں بڑا نام ہے اس میں آپ سب بھی محنت لگن ایمانداری کی وجہ سے ہیں آپ سب بھی برابر کے شریک ہیں آپ سب بھی میرے بچوں کی طرح ہے اپکو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی کوئی مسئلہ ہو تو پاکستان میں ڈریکٹ میرے فون پر رابطہ کر سکتے ہیں میں اپکو ہر جائز کام کے تعاون کی یقین دہانی کرواتا ہوں او آخر میں آپکی محبت خلوص اور عزت افزائی کا شکریہ


واپس جائیں