پاکستان تحریک انصاف سپین کے سیکرٹری انفارمیشن مستعفی نئے سیکرٹری انفارمیشن کی ذمہ داریاں عبدالصبور کو دے دی گئیں
بارسلونا ( بیورورپورٹ )پاکستان تحریک انصاف سپین کے سیکریٹری انفارمیشن طارق رفیق بھٹی نے اپنی ذاتی مصروفیات کی بنا پر پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد صدر پی ٹی آئی سپین محمد شہباز ملک نے روال ڈونر بارسلونا اور کنگ ڈونر بادالونا میں جنرل سیکرٹری شہزاد اصغر بهٹی،نائب صدر محمد گوہر اقبال شاہ بخاری ، سابق انفارمیشن سیکریٹری طارق رفیق بهٹی ، عبدالصور، سابق صدر عبدالراوف بهٹی، سینئر نائب صدر عارف حسین وڑائچ ، نائب صدر عمران یونس صندل، ممبر سنٹرل ایکزیکٹو کونسل بابا ذوالفقار علی حشمت، فیض احمد قریشی، سیکریٹری سوشل میڈیا مرتضی ہنجرہ،نوید ورک،وقاص راجپوت اور آصف وڑائچ اور او آئی سی کی باہمی مشاورت سے نئے سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی سپین کی ذمہ داریاں عبدالصبور کو سونپی دیں- جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن او آئی سی نے جاری کر دیا ہے-اس موقع پر صدر پی ٹی آئی سپین محمد شہباز ملک اور جنرل سیکریٹری شہزاد اصغر بهٹی سمیت باقی عہدیداران نے طارق رفیق بهٹی کی پارٹی خدمات کو سراہا اور عبدالصبور کو ملنے والی ذمہ داریوں پر مبارک باد پیش کی