ایڈیٹر جنرل آف پاکستان جناب شکیل جاذب سے ملاقات،،دورہ فرانس سے متعلق گفتگو
پیرس(سید شاہ زیب ارشد)ایڈیٹر جنرل آف پاکستان جناب شکیل جاذب سے ملاقات،،دورہ فرانس سے متعلق گفتگو،،جناب شکیل جاذب کا کہنا تھا کہ سفارتخانہ پاکستان فرانس میں تقریبا 13 ہزار یورو کی کرپشن کی گئی تھی جسے ری کور کرکے قومی خزانہ میں جمع کروا دیا گیا ہے،آڈٹ کی تفصیلی رپورٹ مرتب کرکے حکومت پاکستان کو پیش کی جائے گی،،گذشتہ روز بزم اہل سخن پیرس کی جانب سے منعقد کی جانے والی مشاعرے کی محفل کے اختتام پر جناب شکیل جاذب کی جانب سے کمیونٹی میں سفارتخانہ پاکستان کی کارکردگی سمیت دیگر ایشوز پر عوامی رائے جاننے کیلئے فارم جاری کئے گئے اس دوران پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے ایڈیٹر جنرل آف پاکستان کے سامنے سفارتخانہ پاکستان فرانس کی شکایات کے انبار لگا دئیے اور خصوصی طور پر نادرا کارڈ کے مسائل اور سفارتخانہ پاکستان کے عملے کی پاکستانی کمیونٹی سے دوری اور بے رخی کی شکایات بھی کی گئیں جسے سن پر جناب شکیل جاذب صاحب نے مایوسی کااظہار کیا انکا کہنا تھا کہ سفارتخانہ پاکستان کے عملے کو پاکستانی کمیونٹی سے رابطہ رکھنا چاہئیے
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سفیرپاکستان معین الحق سےنادرا کارڈ کےمسائل پر بات ہوئی ہے اور انہیں تجویز دی ہے کہ سفارتخانہ میں ایک گائیڈ کاونٹر کھولا جائے تاکہ پاکستانی کمیونٹی کو نادراکارڈ بنوانے میں جو مسائل درپیش ہیں وہ حل ہوسکیں،، انہوں نے بھی کہا کہ کمیونٹی پروگرام کیلئے سفارتخانہ کو کوئی فنڈ نہیں دیا جاتا مگر پاکستانی کمیونٹی جو پاسپورٹ،،یا شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاویزات بنواتی ہے اسکی فیس میں سے کچھ حصہ سفارتخانہ کے پاس جاتا ہے جسے کمیونٹی فنڈ کیلئے مختص کیا جاتا ہے،،صحافیوں نے جناب شکیل جاذب صاحب سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پاکستان فیسٹیول میں سفارتخانہ پاکستان فرانس کی جانب سے پاکستانی گلوکار جواد احمد کو دی جانے والی 10 ہزار ڈالر کی ادائیگی کی تفصیلات بھی منظر عام پرلائی جائیں۔۔۔ نوٹ: دو ماہ قبل اسی کرپشن پر بات کی گئی تھی جسے کچھ دوستوں نے غلط رنگ دینے کی کوشش کی ،، حقیقت آپکے سامنے ہے۔۔