تارکین وطن کی خبریں
سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہوکر چیلنجز سے نمٹنا ہوگا، پرویز اقبال لوسر

برسلز(نمائندہ خصوصی ) ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوسر کی برطانیہ کے معروف بیرسٹر چوہدری گل نواز خان، اظہر جاوید،چوہدری رضوان کے ساتھ برسلز میں ایک اہم ملاقات ہوئی۔

اس موقع پربیرسٹر چوہدری گل نواز خان نے برطانیہ سمیت یورپ میں آباد پاکستانی کمیونٹی کی موجود صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ ہمیں بحیثیت پاکستانی سبز ہلالی جھنڈے تلے متحد ہوکر چیلنجز کا مقابلہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی سلامی اور خوشحالی کیلئے ہرقسم کا تعاون کرتے ہیں اور بدلے میں انہیں اپنے ہی ملک میں بہت سے عناصر کے ساتھ نبرد آزما ہوناپڑتا ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کریں چوہدری رضوان جو جدہ سے برسلز خصوصی طور پر آئے،

انہو ں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے جبکہ سیاسی، سماجی قیادت بے راہ روی کا شکار ہے۔ انہوں نے ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کی پاکستان کیلئے سفارتکاری اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کاوشوں پر چوہدری پرویز اقبال لوسر کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا پروگرام میں پی پی سی برسلز کے صدر مرزا عمران بیگ، ملک مغیث ، جنرل سیکرٹری شاہد فاروقی، نائب صدر عظیم ڈار نے بھی شرکت کی۔


واپس جائیں